• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی عوام کیلئے تحفہ ہے،وزیرِ اطلاعات پنجاب

لاہور (خصوصی رپورٹر)وزیرِ اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی وزیرِ اعظم عمران خان کی جانب سے عوام کیلئے تحفہ ہے۔ ماضی میں عالمی منڈی میں پٹرولیم قیمتوں میں کمی کے اثرات اس حد تک عوام تک نہیں پہنچائےگئے۔ فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ کورونا وائرس کے باعث شدید مشکل معاشی حالات میں بھی عوام کو ریلیف فراہم کرنا وزیراعظم عمران خان کا طرہ امتیاز ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملک میں کورونا سے بچاؤ اور خاتمے کیلئےعمران خان کی کوششوں کی پوری دنیا معترف ہے لیکن اپوزیشن اپنے دائمی حسد میں وزیراعظم کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی اور کورونا ریلیف اقدامات کا اعتراف کرنے کی بجائے صبح شام رونا کی پالیسی پر گامزن ہے۔ فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ اپوزیشن کورونا کے خلاف زبانی جمع خرچ کی بجائے عملی اقدامات اٹھائے۔
تازہ ترین