• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پٹرول کی قیمتوں میں کمی کے بعدبیشتر پمپ بند،شہر ی پریشان

لاہور(سپیشل رپورٹر)پٹرول کی قیمتوں میں سات روپے لٹرکمی کے بعد صوبائی دارالحکومت لاہور میںپٹرول کی فروخت بندہو گئی اورشہر میںپٹرول پمپ بیشتر پٹرول پمپ بند ہونے سے شہری پٹرول اور ڈیزل کی خریداری کے لئے پریشان پھرتے رہے لیکن پٹرول پمپوں کے ملازمین انھیں یہ کہہ کر واپس بھیجتے رہے کہ پٹرول کا سٹاک ختم ہو گیا ہے-اوگرہ ترجمان نے کہا ہے کہ پٹرول کی قیمتوں میںکمی کے بعد جن پمپوں پر پٹرول کی فروخت بند ہوئی ان کے خلاف سخت کارروائی ہو گی ۔
تازہ ترین