• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جنوبی پنجاب‘صفائی کانظام بہتر نہ ہونے پر22فوڈ پوائنٹس کو جرمانے

ملتان (سٹاف رپورٹر) ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی عرفان نواز میمن کی ہدایت پرفوڈ سیفٹی ٹیموں نے ملتان، بہاولپور اور ڈیرہ غازی خان کے مختلف اضلاع میں کاروائیاں کرتے ہوئے جوس فیکٹریز،سوئیٹس اینڈ بیکریز،ملک شاپس اور دیگر اشیاء خورونوش کو چیک کیا ۔ جنوبی پنجاب بھر میں صفائی کی صورتحال بہتر نہ ہونے پر136 فوڈ یونٹس کو اصلاحی نوٹسز جاری کیے۔اسی طرح صفائی کانظام بہتر نہ ہونے پر22فوڈ پوائنٹس کو126,000روپے کے جرمانے عائد کیے گئے۔ اس دوران170لیٹردودھ،45کلو غیر معیاری مٹھائی اور دیگر مضرصحت خوراک کو بھی تلف کیاگیا۔
تازہ ترین