• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

احساس کیش پروگرام سے متعلق کیس کی سماعت 3 جون تک ملتوی

ملتان (سٹاف رپورٹر)ایڈیشنل سیشن جج ملتان نے احساس پروگرام کے تحت غیر مستحق افراد میں 12 ہزار روپے کی رقم تقسیم کرنے اور مستحقین کو امداد کے لیے نااہل قرار دینے والوں کے خلاف مقدمہ درج نہ کرنے سے متعلق درخواست پر سماعت 3 جون تک ملتوی کردی ہے۔ فاضل عدالت میں پٹیشنر فرحت اقبال نے اندراج مقدمہ کی درخواست دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا تھا کہ احساس پروگرام کے تحت کاروں میں آنے والے افراد کو 12 ہزار روپے دیے گئے جبکہ بے روزگار ہونے والے افراد کو غیر مستحق قرار دیا گیا اور یہ صرف سیاسی بااثر افراد کی سفارش پر کیا گیا۔
تازہ ترین