• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملکی معیشت مزید کورونا لاک ڈاؤن کی متحمل نہیں ،انور پرویز

پشاور(لیڈی رپورٹر)سرحد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر انجینئر مقصود انور پرویزنے کہا کہ کاروبار اورقازش ہے جسے فوری طور پر ختم کرکے کاروبار کو ہفتے کے 7 دنوں اور 24 گھنٹے کھلا رکھنے کی اجازت دی جائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز ٹریڈ الائنس فیڈریشن کے صدر امین بابر‘ سینئر نائب صدر ثناء اللہ اور نائب صدر منور خورشید کی سربراہی میں تاجروں کے وفد سے ملاقات کے دوران کیا۔اس موقع پر سرحد چیمبر کی ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبران آفتاب اقبال اور احسان اللہ بھی موجود تھے۔ انجینئر مقصود انور پرویز نے کہا کہ حکومت لاک ڈاؤن کے حوالے سے یکساں پالیسی کے نفاذ کو یقینی بنائے نہ کہ صرف خیبر پختونخوا میں کاروبار کو صرف 4 دن کھلا رکھنے کی اجازت دینا اس دہشت گردی سے متاثرہ صوبہ کے ساتھ سراسر ناانصافی اور زیادتی ہے۔ لاک ڈاؤن سے متاثرہ تاجروں اور چھوٹی صنعتوں کو ریلیف دینے کے لئے عملی اقدامات کئے جائیں۔ صوبہ میں طویل لاک ڈاؤن کے باعث تاجر برادری کافی پریشان اور مالی مشکلات کا سامنا کر رہی ہے اور حکومت سے موجود لاک ڈاؤن کو برقرار رکھا تو صوبہ میں کاروبار مکمل ختم ہوجائے گا اور لاکھوں کی تعداد میں لوگ بے روزگار ہوجائیں گے۔ اس کے علاوہ صوبہ کی معیشت پر بھی منفی اثرات مرتب ہوں گے۔
تازہ ترین