• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکمرانوں کی کشتی ڈوبنے والی ہے،خانم اللہ ایڈووکیٹ

پشاور (نمائندہ خصوصی)پاکستان مسلم لیگ ن کے ممتاز رہنماء اور خیبر پختونخوا کے نائب صدر خانم اللہ خان ایڈوکیٹ نے وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کے اس مضحقہ خیز دعویٰ پر کہ ایٹمی دھماکے وزیر اعظم میاں نواز شریف نے نہیں بلکہ انہوں نے کروائے تھے ،تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھڑکیں مارنا ،اونٹ پٹانگ ،مسخرے کرنا اور سستی شہرت کے لئے جھوٹے دعوے کرنا ،شیخ رشید احمد کا شیوا بن چکا ہے ،انکے اس دعوے پر پوری قوم ہنس رہی ہے،خانم اللہ خان نے جنگ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شیخ رشید احمد نے ریلوے کا بھیڑا تباہ کر دیا ہے اور انکے دور میں ریلوے حادثات معمول بن گئے ہیں ،شیخ رشید احمد کی بھڑکیں مارنے کی بجائے ریلوے کو تباہی سے بچانا چاہیئے ۔شیخ رشید احمد جیسے خوشامدی حکمرانوں کی کشتی ڈوبنے سے نہیں بچاسکتے،سلیکڈ ڈ وزیر اعظم عمران نیازی ،شیخ رشید احمد ،اور اربوں روپے کی قومی دولت لوٹنے والے دوسرے قومی مجرموں کو عوام کی عدالت کے کٹہرے میں کھڑا کر کے ان کا سختی سےمحاسبہ کیا جائے گا۔
تازہ ترین