• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاک ڈاؤن صحیح طریقے سے نہیں کیا گیا، ماہر وبائی امراض


ماہر وبائی امراض ڈاکٹر سعد نیاز کا کہنا ہے کہ جب لاک ڈاون کرنا تھا اس وقت صحیح طریقے سے کیا نہیں گیا۔

ڈاکٹر سعد نیاز نے جیو نیوز کے مارننگ شو ’جیو پاکستان‘ میں گفتگو کے دوران عالمی وبا کورونا وائرس اور لاک داؤن سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ کورونا سے متعلق حکومت کی پالیسی میں یکسوئی نظر نہیں آ رہی ، لوگوں نے جو عید پر کیا اور جو کر رہے ہیں وہ لاپروای اور شعور کی کمی ہے ۔

ڈاکٹر سعد نیاز نے کہا ہے کہ یہ ٹھیک ہے ہمارے حالات یورپ جیسے برے نہیں لیکن صحت کا نظام بھی بہتر نہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعلیٰ سید مراد علی شاہ سندھ نے رمضان سے پہلے کہا کہ جو ڈاکٹر کہیں گے کریں گے پھر لاک ڈاؤن سے متعلق ان پر الزامات لگائے گئے، مشیر صحت کہہ رہے تھے کہ ماسک لازمی کریں گے لیکن مانیٹر نہیں کرسکتے۔

ڈاکٹر سعد نیاز کا کہنا تھاکہ لوگوں سے اپیل ہے کہ کورونا سے متعلق احتیاط کریں ۔

اُن کا کہنا تھا کہ مجھے کورونا ہوا ہے اور اب میں کسی کی مدد نہیں کرسکتا یہ مسئلہ ہے اس بیماری کا۔

تازہ ترین