• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈاکٹرز کے بڑی تعداد میں کورونا کا شکار ہونے پر وزیر اعظم کا نوٹس


وزیر اعظم عمران خان نے ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف کے بڑی تعداد میں کورونا کا شکار ہونے پر نوٹس لے لیا۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نے پیرا میڈیکل اسٹاف اور ڈاکٹرز کی حفاظت کے لئے ہنگامی پلان مانگ لیا۔

وزارت صحت، این ڈی ایم اے وزیراعظم کو میڈیکل اسٹاف کی حفاظت سے متعلق بریفنگ دیں گے۔

ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل اسٹاف کیلئے حفاظتی سامان کی فراہمی پر بریف کیا جائے گا۔

ڈاکٹرز کو دی جانے والی سہولتوں سے متعلق بھی وزیراعظم کو آگاہ کیا جائے گا۔

تازہ ترین