وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ عوام کی صحت حکومت کی ترجیح ہے، عوام سے اپیل ہے کہ لاک ڈاؤن میں دی گئی سہولیات کا غیرضروری فائدہ نہ اٹھائیں۔
مراد علی شاہ کا اپنے بیان میں کہنا ہے کہ ایس او پیز پر صحیح عمل نہ کرنے سے کیسز بڑھتے جارہے ہیں، عوام ایس او پیز پر عمل کر کے اپنی صحت کو یقینی بنائیں۔
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کی صورتحال سے متعلق بیان دیتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 1439 نئے کیسز سامنے آئے ہیں، آج مزید 23 مریض کورونا کے باعث انتقال کرگئے۔
انہوں نے کہا کہ اس وقت 358 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے، 64 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں، آج 953 مریض صحتیاب ہوکر گھروں کو چلے گئے ہیں۔
مراد علی شاہ نے بتایا کہ گذشتہ 24 گھنٹوں میں 5454 ٹیسٹ کئے گئے جس میں 1439 کیسز آئے، ابتک 192546 ٹیسٹ کئے گئے، جس میں 31086 مریض ظاہر ہوئے ہیں۔
وزیر اعلیٰ سندھ کا کنا تھا کہ آج 23 مریضوں کے انتقال سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 526 ہوگئی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ اس وقت 15022 مریض زیرعلاج ہیں، 13813 مریض گھروں اور 111 آئسولیشن مراکز پر زیر علاج ہیں، اس وقت 1098 مریض مختلف اسپتالوں میں زیرعلاج ہیں۔
آج 953 مزید مریض صحتیاب ہوگئے، سندھ میں ابتک 15538 مریض صحتیاب ہو چکے ہیں، صوبہ بھر کے 1439 کیسز میں سے کراچی میں 1035 نئے کیسز رپوٹ ہوئے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ کورنگی میں 263، ضلع شرقی میں 242 ،ضلع وسطی میں 16، ضلع جنوبی میں 167، ملیر میں 139 اور غربی میں 58 مزید کیسز ظاہر ہوئے۔
سندھ کے دیگر شہروں کی صرتحال سے آگاہ کرتے ہوئے مراد علی شاہ نے کہا کہ لاڑکانہ میں 50، حیدرآباد میں 47 اور سکھر میں 40 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔
خیرپور میں 33، گھوٹکی میں 27اور شہید بینظیرآباد میں 17، بدین میں 15، سانگھڑ میں 13 اورجامشورو میں 9 مزید کیسز ظاہر ہوئے۔
انہوں نے بتایا کہ قمبر میں 6جبکہ سجاول اور شکارپور میں 5،5 مزید کیسز رپورٹ ہوئے، جیکب آباد اور دادو 3،3 جبکہ کشمور میں 2 نئے کیسز ظاہر ہوئے، مٹیاری، ٹنڈومحمد خان اور عمر کوٹ میں ایک ایک کورونا کیس رپورٹ ہوا۔