• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

معاونینِ خصوصی کیخلاف درخواست کی سماعت کرنیوالا نیا بینچ تحلیل

وزیرِ اعظم عمران خان کے معاونینِ خصوصی کی تعیناتیوں کے خلاف درخواست کی سماعت کرنے والا اسلام آباد ہائی کورٹ کا نیا بینچ تحلیل ہو گیا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب اور جسٹس غلام اعظم قمبرانی نے کیس کی سماعت سے معذرت کر لی۔

جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے استفسار کیا کہ یہ کیس تو پہلے دوسرا بینچ سن رہا تھا۔

درخواست گزار کے وکیل نے انہیں بتایا کہ جسٹس عامر فاروق کی عدالت میں یہ کیس زیرِ سماعت تھا۔

یہ بھی پڑھیئے: 15 معاونین کیخلاف درخواست پر حکومت کو نوٹس جاری

جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کہا کہ یہ کیس پہلے بینچ کو ہی واپس بھجوا رہے ہیں۔

انہوں نے رجسٹرار آفس کو معاونین کی تعیناتیوں کا کیس پہلے والے بینچ کے پاس مقرر کرنے کی ہدایت کر دی۔

تازہ ترین