• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹڈی دل سے مثاثر اضلاع میں مشترکہ ٹیموں کا آپریشن

ٹڈی دل سے مثاثر اضلاع میں مشترکہ ٹیموں کا آپریشن


نیشنل لوکسٹ کنٹرول سینٹر کا کہنا ہے کہ ٹڈی دل سے متاثر تقریباً 2.4 کروڑ ہیکٹر رقبے پر سروے کیا جا چکا ہے، متاثرہ 54 اضلاع میں 1142 سے زائد مشترکا ٹیموں نےحصہ لیا۔

نیشنل لوکسٹ کنٹرول سینٹر کے اعلامیہ کے مطابق تقریباً 5 لاکھ 38 ہزار 934 ہیکٹر رقبہ میں کنٹرول آپریشن کیا جا چکا ہے۔

صوبہ پنجاب میں پچھلے 24 گھنٹوں میں 96 ہزار 547 ہیکٹر ایریا پر سروے کیا گیا، میانوالی اور ڈی جی خان میں ٹڈی دل کی موجودگی کنفرم ہونے پر 63 ہیکٹر ایریا میں آپریشن کیا گیا، آپریشن میں 2191 سے زائد افراد اور 217 سے زائد گاڑیوں نے حصہ لیا۔

پنجاب میں 80 لاکھ 32 ہزار931 ہیکٹر پر سروے اور1 لاکھ 73 ہزار 998 ہیکٹر رقبہ پر آپریشن ہوچکا۔

اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ سندھ میں پچھلے 24 گھنٹوں میں1 لاکھ 1ہزار 302 ہیکٹر پر سروے کیا گیا، نوشہروفیروز، جامشورو، دادو، شہید بینظیر آباد، کشمور، خیرپور اور شکارپور میں ٹڈی دل موجودہے۔ 608 ہیکٹر ایریا میں انسدادِ ٹڈی دل آپریشن کیا گیا، آپریشن میں387 افراد پر مشتمل 35 ٹیموں اور 64 سے زائد گاڑیوں نے حصہ لیا۔

خیبر پختونخوا میں پچھلے 24 گھنٹوں میں 70675 ہیکٹر ایریا پر سروے کیا گیا، ڈی آئی خان، ٹانک، جنوبی شمالی وزیرستان، لکی مروت، کرک، کرم، اورکزئی اور خیبر میں ٹڈی دل ہے، 807 ہیکٹر ایریا میں انسدادِ ٹڈی دل آپریشن کیا گیا، آپریشن میں 912 سے زائد افراد پر مشتمل 80 ٹیموں اور 115 سے زائد گاڑیوں نے حصہ لیا۔

کےپی میں اب تک 33 لاکھ 35 ہزار 304 ہیکٹر ایریا پر سروے اور 41143 ہیکٹر ایریا پر آپریشن ہوچکا ہے۔

لوکسٹ کنٹرول سینٹر کے مطابق بلوچستان میں پچھلے 24 گھنٹوں میں 159805 ہیکٹر ایریا پر سروے کیا گیا، 3749 ہیکٹر ایریا میں انسدادِ ٹڈی دل آپریشن کیا گیا، آپریشن میں تقریباً 1205 سے زائدافراد اور 105 سے زائد گاڑیوں نے حصہ لیا۔

بلوچستان میں 90 لاکھ 55 ہزار 719 ہیکٹر پرسروے اور دو لاکھ 85 ہزار121 ہیکٹر پر آپریشن ہوچکا ہے۔

اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ ہوائی جہازوں اور ہیلی کاپٹرز کی مدد سے فضائی اسپرے کے علاوہ غیر روایتی طریقے بھی اپنائےجا رہے ہیں۔

تازہ ترین