• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈیپ ڈپریشن سائیکلون میں تبدیل ہوگیا، محکمہ موسمیات

بحیرہ عرب میں بننے والا ڈیپ ڈپریشن شدت اختیار کرگیا ہے، بحیرہ عرب کے مشرقی وسطیٰ میں سائیکلون کے لئے تیسرا الرٹ جاری کردیا گیا۔

ترجمان سائیکلون وارننگ سینٹر محکمہ موسمیات کے مطابق ڈیپ ڈپریشن سائیکلون میں تبدیل ہوگیا ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ سائیکلون کراچی کے جنوب مشرق سے 1100 کلو میٹر دور ہے، طوفان کے مرکز میں ہواؤں کی رفتار 60 سے 70 کلو میٹر فی گھنٹا ہے، جبکہ سمندر میں طغیانی کے ساتھ ہواؤں کی رفتار 80 کلو میٹر فی گھنٹا تک ہورہی ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ ٹراپیکل سائیکلون آج رات مزید شدت اختیار کرکے طوفان میں تبدیل ہوگا، شدید سمندری طوفان ابتداء میں شمال کی جانب بڑھے گا۔

ترجمان سائیکلون وارننگ سینٹر کا کہنا ہے کہ پاکستان کے کسی ساحلی علاقے کو سائیکلون سے خطرہ نہیں، ماہی گیر 4 جون تک احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور گہرے سمندر میں نہ جائیں۔

تازہ ترین