وزیر تعلیم پنجاب مراد راس نے کہا ہے کہ جب تک ملک میں کورونا وائرس موجود ہے تب تک تمام اسکول بند رہیں گے۔
لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیرِ تعلیم پنجاب مراد راس کا کہنا تھا کہ نجی اسکولوں کی معمولی تعداد اسکول کھولنے کا مطالبہ کر رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ والدین فیسیں لازمی جمع کروائیں، فیس میں 20 فیصد کمی کا ریلیف دیا جاتا رہے گا۔
یہ بھی پڑھیے: پنجاب: لاک ڈاؤن کے حوالے سے نیا نوٹیفکیشن جاری
ان کا کہنا تھا کہ کتابوں کے حوالے سے شکایات سے نمٹنے کے لیے کنٹرول روم بنایا گیا ہے اور اگلے چند ہفتوں کے دوران تمام طلبا میں کتابیں تقسیم کردی جائیں گی۔
صوبائی وزیر تعلیم نے بتایا کہ 110 ماڈل اسکولوں کے ایک ہزار کمرے آئندہ ماہ تیار ہوجائیں گے۔
پریس کانفرنس کے دوران وزیر تعلیم مراد راس لاک ڈاؤن کے دوران شروع کیے گئے تعلیم گھر چینل کے سوال کا جواب گول کر گئے۔