• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایم کیو ایم، جی ڈی اے نے جعلی ڈومیسائل سے متعلق قرارداد سندھ اسمبلی میں جمع کروادی

سندھ میں جعلی ڈومیسائل کا معاملہ شدت اختیار کرگیا



متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان اور گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) رہنماؤں نے صوبے میں غیر قانونی بھرتیوں اور جعلی ڈومیسائل کے خلاف سندھ اسمبلی میں اپنی اپنی قرار دادیں جمع کروادیں۔

ایم کیو ایم رہنماؤں کا کہنا تھا کہ قرارداد کا مقصد ان تمام لوگوں کو قانون کے کٹہرے میں لانا ہے جنہوں نے جعلی ڈومیسائل بنا کر سندھ کے عوام کو دھوکا دیا۔

خواجہ اظہار الحسن نے کہا کہ ہماری جنگ کسی بھی قوم یا مختلف زبانیں بولنے والوں سے ہرگز نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت اپنے ہی بنائے ہوئے قوانین پر عمل نہیں کر رہی۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ جن لوگوں نے پاکستان اور سندھ کی شناخت کو بیچا انہیں قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔

جی ڈی اے رہنماؤں نے جعلی ڈومیسائل بنانے میں ملوث عناصر کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا۔

رہنما جی ڈی اے حسنین مرزا نے کہا کہ سندھ حکومت لسانی تفرقہ پھیلانے سے اب باز آجائے۔

انہوں نے کہا کہ امید ہے جلد قرار داد کے ثمرات سب کے سامنے ہوں گے۔

تازہ ترین