• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لوگوں کو صدف، شہروز اور سائرہ تینوں کو تنہا چھوڑنا چاہئے،فیروز خان

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)اداکار فیروز خان کا شہروز سبزواری کی سابقہ اہلیہ اور اداکارہ سائرہ یوسف کے بارے میں کہنا ہے کہ شہروز کی شادی سے سائرہ کو کوئی فرق نہیں پڑنا چاہئے کیونکہ سائرہ کے پاس اب بھی بےشمار آپشنز موجود ہیں۔انسٹاگرام پر اداکار نے مداحوں کیلئے سوال جواب کا ایک سیشن رکھا جس میں انہوں نے مداحوں کے سوالوں کے جواب دیئے۔ایک مداح نے اداکار سے شہروز سبزواری اور صدف کنول کے نکاح کے حوالے سے سوال کرتے ہوئے نئے جوڑے کے رشتے پر ان سے رائے پوچھی۔ فیروز کے مطابق لوگوں کو صدف، شہروز اور سائرہ تینوں کو تنہا چھوڑنا چاہیئے۔اداکار کا کہنا تھا کہ ہمیں خود کو اپنے تک ہی محدود رکھنا چاہئے ۔
تازہ ترین