• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کابل کے گرین زون میں مسجد میں خودکش حملہ، 3 زخمی

کابل(اے ایف پی)افغان دارالحکومت کابل میں مسجد میں ہونے والے ایک خودکش حملے میں 3افراد زخمی ہوگئے، اےایف پی کے مطابق یہ دھماکہ کابل کے گرین زون میں وزیر اکبر خان مسجد میں ہوا،خودکش حملہ آور نے خود کو مسجد کے بیت الخلا میں دھماکے سے اڑایا اور اس کے نتیجے میں 3افراد زخمی ہوگئے، دوسری جانب قندوز میں سڑک کنارے ہونے والے ایک دھماکے کے نتیجے میں 7افراد ہلاک ہوگئے، افغان حکام نے ان دھماکوں کی ذمہ داری طالبان پر عائد کی ہے تاہم کسی گروہ کی جانب سے ان حملوں کی ذمہ داری قبول نہیں کی گئی۔ادھر قندوز میں ہونے والے سڑک کنارے بم حملے میں مزدوروں کے ایک ٹرک کو نشانہ بنایاگیا۔

تازہ ترین