• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ویانا (اے ایف پی) آسٹریائی عہدیداروں نے ایڈولف ہٹلر کے جائے پیدائش گھر کو غیرجانبدارانہ بنانے کا منصوبہ پیش کردیا ہے جس کے تحت ہٹلر کا گھر اب پولیس اسٹیشن بنے گا اور عمارت میں بعض تبدیلیاں کی جائیں گی۔ جرمنی کی سرحد سے نزدیک شمالی آسٹریا کے ٹاؤن براونیو میں پیلے رنگ کی عمارت میں ہٹلر 20؍ اپریل 1889ء کو پیدا ہوئے تھے جسے 2016ء میں حکومت نے اپنے کنٹرول میں لے لیا تھا۔ عمارت کے حصول کیلئے گھر کے مالک کے ساتھ ایک طویل جنگ بھی چلی جو گزشتہ سال ہی ختم ہوئی ہے ۔

تازہ ترین