• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
راولپنڈی(سٹاف رپورٹر ) راولپنڈی پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے 12ملزموں کوگرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 2کلو 385گرام چرس،17لٹر شراب ، 14 پتنگیں اور 2ڈوریں برآمد کر لیں۔پولیس نے مختلف علاقوں سے 10منشیات فروش گرفتار کرکے 13کلو گرام سے زیادہ چرس برآمد کرکے مقدمات درج کر لئے۔ نصیر آبا د پولیس نےسوشل میڈیا پر اسلحہ کی تشہیر کرنیوالے ملزم کوگرفتار کر لیا۔تھانہ ویسٹریج پولیس نے اشتہاری مجرم کو پناہ دینے اور فرار ہونے میں مدد دینے والے2ملزموں کو گرفتار کرلیا۔پولیس نے ناجائزاسلحہ رکھنے اورہوائی فائرنگ کرنیوالے 8 ملزموں کو گرفتار کرکےاسلحہ وایمونیشن برآمدکرلیا۔
تازہ ترین