• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عوام کی خیرخواہی کے دعوے اقتدار تک محدود ہیں‘صادق عمرانی

کوئٹہ(پ ر)پاکستان پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن صادق عمرانی نے علاقہ عمائدین کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلوچستان کے عوام کی خیرخواہی کے تمام دعوے صرف اقتدار سے وابستہ رہنے تک محدود ہیں۔باحالت مجبوری یا نظریہ ضرورت کے تحت قوم پر مسلط کئے جانے والے سیاسی بونے اپنے قد سے اونچی چھلانگ لگا کر ازخود اپنی سیاسی حیثیت کا پردہ چاک کرنا چاہتے ہیں قوم جانتی ہے کہ کس کی ایما پر انہیںہم پر مسلط کیا گیا ایسے بارہا کئے جانے والے لاحاصل تجربات نے نہ صرف ملک کی نظریاتی اکائیوں کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا بلکہ ملکی سیاست کو منفع بخش کاروبار میں تبدیل کردیا۔ انہوں نے کہا کہ نظریاتی و اصولی سیاست کو سردخانے کی نظر کرکے سیاسی وفاداریوں کو تبدیل کروانے کا جو کھیل کھیلا جارہا ہے وہ حقیقی جمہوریت کے لئے آنے والے دنوں میں انتہائی خطرناک ثابت ہوگا تاریخ گواہ ہے کہ جس معاشے میں عوامی خواہشات کو کچل کر مرضی کے فیصلے کئے گئے اور جان بوجھ کر بے یقینی کی فضا کو تقویت دی گئی اندر کی اس ٹوٹ پھوٹ نے ان معاشروں کے نظریاتی ستونوں کو زمین بوس کردیا۔
تازہ ترین