• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


آسٹریلیا کے شہر میلبرن کی اہم اور مصروف ترین شاہراہ اچانک بیٹھ گئی جس کے بعد سڑک کو بند کردیا گیا۔

سڑک کے بیٹھ جانے کے بعد مصروف شاہراہ پر بڑا سا سوراخ ہوگیا۔ ٹریفک پولیس نے شہریوں کو مصیبت سے بچانے کے لیے سڑک کو بند کردیا ہے۔

محکمہ ٹریفک کے ترجمان کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے کے مطابق سڑک کو تعمیراتی کام کی وجہ سے بند کیا گیا ہے۔

اہم شاہراہ بند ہونے کی وجہ سے اطراف میں شدید ٹریفک جام ہوا جبکہ شہریوں کو پریشانی سے بچانے کے لیے ٹریفک اہلکار موجود تھے جو انہیں متبادل راستے کی طرف بھیج رہے تھے۔