• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پٹرولیم قیمتوں میں کمی کے بعد وزیراعظم دیگر اشیا سستی کرنے کیلئے متحرک

پٹرولیم قیمتوں میں کمی کے بعد وزیراعظم دیگر اشیا سستی کرنے کیلئے متحرک


وزیراعظم عمران خان نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد دیگر اشیا کی قیمتوں میں کمی کے لیے متحرک ہوگئے ہیں۔

وزیراعظم آفس کی جانب سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے اثرات عوام تک نہ پہنچنے کا نوٹس لے لیا۔

بیان میں کہا گیا کہ وزیراعظم نے اشیاء خورونوش کی قیمتوں میں فوری کمی کا حکم دے دیا۔ جبکہ آٹے کی قیمتوں میں اضافے کا بھی نوٹس لے لیا ہے۔

اشیاء خورونوش کی قیمتوں میں کمی سے متعلق وزیراعظم نے نیشنل پرائس مانیٹرنگ کمیٹی قائم کردی ہے۔

وزیراعظم کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ مشیرِ خزانہ عبدالحفیظ شیخ نیشنل پرائس مانیٹرنگ کمیٹی کے چیئرمین ہوں گے۔

مذکورہ کمیٹی میں تمام صوبوں کے چیف سیکریٹریز بھی شامل ہوں گے۔

اس حوالے سے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ گندم کی کٹائی کے فوری بعد آٹے کی قیمتوں میں اضافے کا کوئی جواز نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزراء اعلیٰ اور چیف سیکرٹریز ذاتی دلچسپی لے کر معاملے کو دیکھیں، پٹرول کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ براہِ راست عوام کو پہنچایا جائے۔

وزیراعظم کی صوبوں کو روزانہ کی بنیاد پر اشیاء ضروریہ کی قیمتوں پر نظر رکھنے کی ہدایت کی ہے جبکہ نیشنل پرائس مانیٹرنگ کمیٹی کو ہدایت کی ہے کہ ہفتہ وار اشیاء ضروریہ کی قیمتوں پر نظر رکھی جائے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ عام آدمی تک پہنچایا جائے۔

وزیراعظم آفس نے مراسلہ چاروں چیف سیکرٹریز اور مشیرِ خزانہ کو بھجوادیا ہے۔

تازہ ترین