• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

باہر سے برطانیہ آنے والوں کو 14دن قرنطینہ میں رہناہوگا، بورس جانسن

برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی علامات ظاہر ہونے پر فوراً ٹیسٹ کیلئے رجوع کیا جائے، 8 جون سے بیرون ملک سے آنے والوں کو 14دن قرنطینہ میں رہنا ہوگا۔

 وزیراعظم بورس جانسن نے ان خیالات کا اظہار لندن میں ڈاؤننگ اسٹریٹ میں ایک نیوز کانفرنس کے دوران کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ وائرس کاپھیلاؤ روکنےکیلئے''ٹیسٹ اینڈ ٹریس'' سسٹم اہم کردار ادا کرے گا۔ خراب موسم کے سبب گھر کے اندر ملاقات کا خطرہ مول نہ لیا جائے۔

بورس جانسن کا کہنا تھا کہ گھر کے اندر وائرس سے متاثر ہونے کا خطرہ بڑھ جاتا ہے، سمر ہالیڈے بک کرنے سے متعلق کوئی مشورہ نہیں دے سکتا، فارن آفس نے غیر ضروری سفر نہ کرنے کی ہدایت کر رکھی ہے۔

برطانوی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ جارج فلائیڈ کی موت تکلیف دہ ہے، ہر زندگی اہم ہے، نسل پرستی کی کسی بھی معاشرے میں جگہ نہیں ہونی چاہیے، برطانیہ، گلوبل ویکسین سمٹ کی میزبانی کرے گا۔

تازہ ترین