• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تنزانیہ: منچلے نوجوان کے بائیک چلاتے ہوئے خطرناک کرتب

تنزانیہ: منچلے نوجوان کے بائیک چلاتے ہوئے خطرناک کرتب


یوں تودنیا میں کرتب بازی کے شوقین افراد کی کمی نہیں تاہم ان میں سے کچھ نوجوان اپنا شوق پورے کرنے کیلئے ہر حد سے گزر جاتے ہیں چاہے اس دوران اُن کی جان ہی کیوں نہ چلی جائے۔

ویڈیو میں نظر آنے والے اس نوجوان کو ہی دیکھ لیں، جو ٹریفک کے درمیان ون وہیلنگ کا خطرناک مظاہرہ کر رہا ہے۔

 مشرقی افریقہ کے ملک تنزانیہ سے تعلق رکھنے والا Clement Lauden نامی نوجوان بائیک پر خطرناک کرتب دکھانے میں ماہر ہے اور ایک پہیے پر بائیک چلاتے ہوئے خطرناک کرتب بھی پیش کرتا ہے۔

یوں بائیک کو ایک پہیے پر تیزی سے گاڑیوں کے بیچ میں دوڑاتے نوجوان کی ویڈیو وائرل ہوگئی ہے اور لوگ جہاں دنگ رہ گئے، وہیں اُسے تنقید کا نشانہ بھی بنایا جبکہ کچھ نے اُسکی مہارت کی خوب داد بھی دی۔

تازہ ترین