• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نقیب ﷲ قتل کیس میں پانچ ملزمان کی درخواست ضمانت مسترد

کراچی (اسٹاف رپورٹر) انسداد دہشت گردی کی عدالت نے نقیب ﷲ قتل کیس میں پولیس اہلکارمحمد انار، فیصل اور خضر حیات سمیت پانچ ملزمان کی ضمانت مسترد کردی ہے۔ بدھ کو انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں نقیب ﷲ قتل کیس کی سماعت ہوئی۔ سماعت کے موقع پر سابق ایس ایس پی ملیر راؤ انوار و دیگر ملزمان پیش ہوئے جبکہ کرونا وائرس کے باعث جیل حکام کی جانب سے گرفتار ملزمان کو پیش نہیں کیا جاسکا۔ سماعت کے دوران تین گواہ بھی عدالت میں پیش ہوئے۔

تازہ ترین