• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قول وفعل میں یکسانیت امام خمینی کی کامیابی کی بنیادی وجہ تھی، علامہ ناصر عباس

کراچی(اسٹاف رپوٹر )مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے امام خمینی رح کی 31ویں برسی پر میڈیا سیل سے جاری اپنے بیان میں کہا ہے کہ رہبر انقلاب اسلامی امام خمینی کا وجودطاغوتی و استکباری طاقتوں کے اسلام دشمن عزائم کے سامنے مضبوط ڈھال تھا۔انہوں نے جرات و استقامت سے اسلام کی طاقت و حقانیت کو تسلیم کرایا۔خمینی کی کامیابی کا بنیادی سبب ان کے قول و فعل میں ہم آہنگی تھی۔رہبر انقلاب اسلامی نے جو کہا ہمیشہ اس پر قائم رہے اور اس کا عملی مظاہرہ کر کے دکھایا۔امام خمینی کی لغت میں ناکامی نام کا کوئی لفظ درج نہیں تھا۔آپ اسلامی تعلیمات کے حقیقی پیروکارتھے جنہوں نے طرز معاشرت کے اصول اہل بیت اطہار علیہم السلام اور کلام ربی سے اخذ کر رکھے تھے۔انہوں نے کہا کہ اس وقت پوری دنیا میں مسلمان زوال کا شکار ہیں جس کا بنیادی سبب اپنی حقیقی خدا سے دوری اور دنیاوی خداوں کی پرستش ہے۔اگر زبانی اقرار کے ساتھ دل و جان سے خدا بزرگ و برتر پر پختہ ایمان قائم کر لیا جائے تو دنیاوی خوف کو شکست دی جا سکتی ہے۔موجودہ معاشرے میں فکر خمینی کو شعار بناکر ہی باوقار طرز زندگی اختیار کیا جا سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ امام خمینی نے اس حقیقت کا درک کرلیا تھا کہ سامراجی قوتوں کا اولین ہدف عالم اسلام ہے۔

تازہ ترین