• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی(اسٹاف رپورٹر) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کی رابطہ کمیٹی کے رکن و ڈپٹی میئر کراچی سید ارشد حسن کے بہنوئی سید ماجد علی کی نماز جنازہ جامع مسجد ابو حنیفہ بلاک 6گلشن اقبال میں ادا کی گئی۔انہیں سوسائٹی قبرستان میں سپردخاک کردیا گیا۔ ڈپٹی میئر کراچی و رکن رابطہ کمیٹی ایم کیو ایم پاکستان ارشد حسن اراکین رابطہ کمیٹی ایم کیو ایم پاکستان محمد حسین، خالد سلطان، زاہد منصوری، اسلم آفریدی، ارشاد ظفیر، سی او سی کے انچارج فرقان اطیب، سی او سی کے اراکین سعد بن جعفر، حنیف سورتی اور دیگر نے شرکت کی۔

تازہ ترین