• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کے ڈی اے کی یونیورسٹی روڈ پر کارروائی،قیمتی اراضی واگزار

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )کورونا سینٹر کی تعمیر کے لئے کے ڈی اے نے یونیورسٹی روڈ پر کارروائی کر کے قیمتی اراضی واگزار کرا لی اعلا میے کے مطابق کارروائی کے دوران متعدد غیر قانونی تعمیرات کا مشینری و افرادی قوت کے ذریعے خاتمہ کیا گیا۔واضح رہے کہ گزشتہ روز ڈی جی کے ڈی اے آصف اکرام نے متعلقہ حکام کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ قابضین کے خلاف بھرپور کارروائی کرتے ہوئے کے ڈی اے اراضی کو مکمل طور پر واگزار کیا جائے جبکہ روزانہ کی بنیاد پر کی گئی کارروائی کی تحریری رپورٹ پیش کی جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ گلشن اقبال یونیورسٹی روڈ پر واگزار کرائی گئی اراضی کو ڈائو میڈیکل کالج اینڈ اسپتال کے اشتراک سے کورونا سینٹر تعمیر کیا جائے گا۔

تازہ ترین