• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاک ڈائون میں نرمی کے بعد لوگ گھروں سے نکل آئے

برمنگھم (آصف محمود براہٹلوی) برطانیہ میں کورونا کرائسز لاک ڈائون میں نرمی کے تیسرے مرحلے کا اعلان ہوتے ہی کثیر تعداد میں لوگ گھروں سے نکل آئے۔ اب اشیاء خوردونوش کے علاوہ گھریلو سازوسامان پر مشتمل بڑے سٹوروں کو بھی کاروبا ر کی اجازت مل گئی ہے۔ ایک سٹور کے باہر لگنے والی لمبی قطاروں کے فضائی جائزے سے لگتا ہے کہ لوگ گھروں سے نکلنے کیلئے بے تاب تھے۔ اوپر سے موسم بھی گرم ہوگیا دن بھی لمبے ہوگئے تو لوگوں نے گھروں سے نکل کر پارکوں کا رخ ک کرلیا۔ لوگوں نے گھروں کی تزئین و آرائش کیلئے خریداری بھی شروع کردی تاہم حکومت کی جانب سے سخت ہدایات ہیں کہ سماجی فاصلوں کو برقرار رکھا جائے۔
تازہ ترین