• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زارا عباس فیئرنس کریموں کی حمایت پر تنقید کا شکار

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان کی اداکارہ زارا نورعباس سوشل میڈیا پر تنقید کا شکار ہوگئی۔تفصیلات کے مطابق اداکارہ نورعباس نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو پوسٹ کی جس کی وجہ سے سوشل میڈیا پر اداکارہ پر تنقید کی جا رہی ہے۔ اداکارہ نے سیاہ فام بچی کی ویڈیو پوسٹ کی اور اس پر تنقید کا سامنا کرنا پڑا کیوں کہ اس نے فیئرنس کریموں کی حمایت کی ہے ۔یاد رہے کہ زارا نورعباس کو سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر فیئرنس کریموں پر اپنے حامی بیانات پر تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ایک سوشل میڈیا صارف نے اداکارہ پر طنز کرتے ہوئے پوچھا کہ کیا واقعی آپ فیئرنیس کریم پر کام کرنا پسند کریںگی۔ صارف کی جانب سے زارہ سے پوچھے گئے اس سوال پر سوشل میڈیا پر ایک بحث چھڑ گئی ہے۔واضح رہے کہ اس سے قبل بھی بہت ساری پاکستانی اداکاراؤں نے فیئرنس کریم کے اشتہاروں میں کام کیا جس کی وجہ سے انہیں تنقید کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

تازہ ترین