• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جامعہ اردو کے لیب اسسٹنٹ کورونا وائرس کے باعث انتقال کر گئے

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) وفاقی جامعہ اردو کے لیب اسسٹنٹ سید توقیر علی کورونا وائرس کے باعث انتقال کر گئے۔ سید توقیر علی میں چند دن قبل کرونا کی تشخیص ہوئی تھی۔ سید توقیر علی ملیر کا رہائشی اور جامعہ اردو شعبہ ارضیاتی علوم میں تعینات تھے۔ سید توقیر علی کی والدہ دو دن قبل انتقال کرچکی ہیں کورونا سے جامعہ کی ملازم کی موت کے بعد ملازمین اور اساتذہ میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔جامعہ انتظامیہ یکم جون سے یونیورسٹی کھول دی ہے جب کہ انتظامیہ نے تمام اساتذہ اور ملازمین کو حاضری یقینی بنانے کا مراسلہ جاری کر چکی ہے ہے۔

تازہ ترین