• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اقتصادی رابطہ کمیٹی، اسٹیل ملز کے 9350 ملازمین کو فارغ کرنے کا فیصلہ

 اسٹیل ملز کے 9350 ملازم فارغ کرنے کا فیصلہ


اسلام آباد (نمائندہ جنگ ) اقتصادی رابطہ کمیٹی نے پاکستان سٹیل ملز کے 9350ملازمین کو گولڈن ہینڈ شیک دینے کی اصولی منظوری دے دی جبکہ درآمدی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے حوالے سے وزیراعظم کے معاون خصوصی برائےپٹرولیم ندیم بابر کی قیادت میں کمیٹی قائم کردی ، کمیٹی درآمد شدہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نقصان سے بچنے کیلئے مختلف آپشنز کاجائزہ لے گی۔

ای سی سی کا اجلاس مشیر خزانہ حفیظ شیخ کی زیرصدارت ہوا،اجلاس میں سپریم کورٹ کے فیصلوں، آبزرویشنز اورپاکستان سٹیل ملز کے حوالے سے دیگر عدالتوں میں زیرسماعت مقدمات کی روشنی میں سٹیل ملز کے ہیومن ریسورس رئیلائزیشن منصوبہ کی مکمل اورحتمی منظوری دیدی گئی۔

ذرائع کے مطابق ای سی سی نے سٹیل ملز کے گولڈن ہینڈ شیک دینے والے ملازمین کو واجبات فوری طور پر ادا کیے جائیں گے ، اور اوسطاً فی ملازم 23لاکھ روپے سے زائد کی ادائیگی ہو گی۔

ذرائع کے مطابق اس حوالے سے سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں ہیومین ریسورس رییشنلائزیشن کا منصوبہ مکمل کیا جائے گا ، ای سی سی میںپٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نقصان سے بچنے کا جائزہ لیاگیا۔

اس ضمن میں وزیراعظم کے معاون خصوصی ندیم بابر کی قیادت میں کمیٹی کے قیام کی منظوری دی گئی ، کمیٹی میں سٹیٹ بنک، پاکستان سٹیٹ آئل، وزارت خزانہ، وزارت قانون اوروزارت منصوبہ بندی کے نمائندے شامل ہوں گے۔

کمیٹی ایک یادوبرسوں کیلئے موجودہ برینٹ کے سٹاک قیمت ، جب تک فیس قابل قبول حد کے اندرہوں، 12 مساوی ماہانہ مقدار کے حساب سے 15 ملین بیرل خام تیل کی خریداری کیلئے مختلف کال آپشنز کاجائزہ لے گی۔

تازہ ترین