• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا، ہنگامے جاری، نیویارک میں ایک ہفتے کا کرفیو، شہریوں نے توڑ دیا

نیویارک میں شہریوں نے کرفیو توڑ دیا


واشنگٹن /لندن (اے ایف پی /جنگ نیوز ) امریکا میں سیاہ فام شخص جارج فلائیڈ کی ہلاکت کے خلاف ملک بھر میں آٹھویں روز بھی احتجاج کا سلسلہ جاری رہا،دوسری جانب نیویارک میں ایک ہفتے کا کرفیو شہریوں نے توڑ دیا اور مظاہرے جاری ہیں۔

امریکا بھر میں 40 شہروں میں کرفیو کے باوجود شہری مظاہرے کررہے ہیں اور جلائو گھیرائو کا سلسلہ بھی تھم نہ سکا، بعض مقامات پر امریکی پولیس طاقت کا بھی استعمال کررہی ہے۔ادھر سیاہ فام شہری کی ہلاکت پر فرانس میں ہزاروں افراد نے مظاہرہ کیا پیرس کی سڑکوں پر 20 ہزار افراد نے مظاہرے کیے اس دوران کورونا وائرس کیلئے لگائی جانے والی پابندیوں کی بھی خلاف ورزی دیکھی گئی اور سماجی فاصلے کا خیال نہ رکھا گیا ۔

ادھر برطانوی وزیر اعظم بھی سیاہ فام شہری کی ہلاکت پر خاموش نہ رہ سکے اور بورس جانسن نے جارج کی ہلاکت کو ناقابل معافی اور خوفناک قرار دیا۔ڈائوننگ اسٹریٹ کے قریب مظاہرین کی پولیس سے جھڑپیں ہوئیں۔

سینٹرل لندن میں ویسٹ منسٹر پر ہزاروں افراد نے مارچ کیا ،ہائیڈ پارک میں مظاہرین نے ہم خاموش نہیں رہیں گے اور ’’Black lives matter’’کے نعرے لگائے ۔روسی میڈیا کے مطابق جارج فلائیڈ کے قتل کے الزام میں مزید 3 پولیس افسران پر قتل کی فرد جرم بھی عائد کردی گئی ہے۔

تازہ ترین