• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایس اوپیز کی خلاف ورزی پردکانیں فوری بند کر\انے کاحکم

لاہور( خصوصی نمائندہ) پنجاب حکومت نے کوروناوائرس کی روک تھام سے متعلق ایس اوپیز پر سختی سے عملدرآمد کرانے کا فیصلہ کیا ہے اور اس سلسلے میں انتظامیہ اورپولیس کو احکامات جاری کر دیئے گئے ہیں۔فیصلہ چیف سیکرٹری پنجاب جواد رفیق ملک کی زیر صدارت کیمپ آفس میں منعقد ہنگامی اجلاس میں کیا گیا ۔ ایس او پیز کی خلاف ورزی کی مرتکب دکانوں اور بازاروں کو فوری بند کر دیا جائے۔مزید برآں صوبائی وزیر صنعت میاں اسلم اقبال نے چیف سیکرٹری پنجاب جواد رفیق ملک کے ہمراہ اجلاس کی صدارت کی۔ جس میں کہا گیا کہصوبے میں قیمتی فصلوں کو ٹڈی دل سے بچانے کیلئے ہنگامی اقدامات کئے جا رہے ہیں اور اس سلسلے میں فیلڈ افسران کو اپنی ٹیموں کے ہمراہ دئیے گئے ایس اوپیز کے مطابق متحرک انداز میں فرائض سر انجام دینا ہونگے۔ چیف سیکرٹری پنجاب نے تمام انتظامی افسران کو اضلاع میں ٹڈی دل کی صورتحال سے متعلق رپورٹ دو دن میں بھجوانے کی ہدایت کی جس کی روشنی میں متاثرہ علاقوں میں ریلیف کی فراہمی کا فیصلہ کیا جائے گا۔ اجلاس میں ٹڈی دل کی صورتحال کی پیشگی ا طلاع حاصل کرنے کیلئے میکانزم کو حتمی شکل دیتے ہوئے فیصلہ کیا گیا کہ مواضعا ت کی سطح پر کمیٹیاں قائم کی جائیں گی۔ ہر کمیٹی میں متعلقہ گاؤں کا نمبر دار، کسانوں کے تین نمائندے، مقامی انتظامیہ اور محکمہ زراعت کا ایک ایک نمائندہ شامل ہو گا ۔اجلاس کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ صوبائی سرحدوں پر 13چوکیاں قائم کر دی گئی ہیں ۔ چیف سیکرٹری پنجاب نے ڈویژنل کمشنرز اور آرپی اوز کو ہدایت کی کہ پانی چوری کی روک تھام کیلئے سول اور پولیس افسران ملکرٹیم کے طور پر کام کریں اورمشترکہ کوششوں سے اس جرم کا خاتمہ یقینی بنائیں ۔
تازہ ترین