• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خوردبردکا الزام،محکمہ آبپاشی کے سابق ایکسین امتیاز اکبر بھٹی ایس ڈی اواوردیگر کے خلاف مقدمہ درج

لاہور(نیوز رپورٹر )محکمہ اینٹی کرپشن پنجاب نے بوگس خریداری ظاہر کر کے سرکاری خزانے سے1کروڑ 82لاکھ روپے سے زائد کی رقم خوردبرد کرنے کے الزام میں محکمہ آبپاشی کے سابق ایکسین امتیاز اکبر بھٹی ،ایس ڈی او اور دیگر کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔محکمہ اینٹی کرپشن پنجاب کو شکایت موصول ہوئی کہ محکمہ آبپاشی کے بعض افسران نے آپس میں ملی بھگت کر کے مختلف اوقات میں خریداری ظاہر کر کے سرکاری خزانے کو بھاری نقصان پہنچایا ہے جس پر ایکشن لیتے ہوئے ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب نے انکوائری کا حکم دے دیا اینٹی کرپشن حکام نے انکوائری کی تو انکشاف ہوا جو کاغذات میں خریداری ظاہر کی گی ہے وہ خریدی ہی نہیں گی اور بوگس خریداری ظاہر کر کے 1کروڑ 82لاکھ روپے سے زائد کی رقم خردبرد کی گی ہے جس پر اینٹی کرپشن حکام نے محکمہ انہار کے سابق ایکسین امتیاز اکبر بھٹی۔ایس ڈی او مظفر احمد، حماد اسلم، فرحت عباس، محمد شاہد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔
تازہ ترین