• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
لاہور(نمائندہ خصوصی)اندرون شہر لاہور سے مسلم لیگ ن کے رہنمائوں محمد قاسم،محمد رحمان نے مسلم لیگ ہائوس میں پاکستان مسلم لیگ پنجاب کے جنرل سیکرٹری سینیٹرکامل علی آغا سے ملاقات کی اور چوہدری شجاعت حسین اور چوہدری پرویز الہٰی کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ ق میں شمولیت کا اعلان کیا ۔اس موقع پر کامل علی آغا نے کہا کہ مسلم لیگ کے دروازے سب ساتھیوں کیلئے کھلے ہوئے ہیں ہم نئے شامل ہونے والوں کا فراخدلی سے استقبال کرینگے۔ ان کی شمولیت سے مسلم لیگ فعال و مضبوط ہوگی ۔
تازہ ترین