• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نواب مظفر خان سدوزئی نے اپنی جان دیکر بھی حق کا ساتھ دیا،محمد خان سدوزئی

ملتان (سٹاف رپورٹر) سابق چئیرمین ایون صنعت و تجارت ملتان نواب محمد خان سدوزئی نے کہا ہے کہ سابق حاکم مُلتان نواب مظفر خان سدوزئی شہید نے ظلم کے خلاف اپنی اور اپنے خاندان والوں کی جان اللہ کی راہ میں قربان کر کے عملی ثابت کیا کہ حق اور نا انصافی کی جنگ میں حق کا ساتھ دیتے ہوئے سر جھکایا نہیں جاتا بلکہ سینہ تان کر دشمن کا مقابلہ کیا جاتا ہے ۔ تاریخ سے نا آشنائی ہمیں جہالت اور لا علمی کے زمانے میں لے جارہی ہے ۔ بحیثیت قوم ہمیں اپنے اسلاف کی نشانیوں کی حفاظت کرنا سیکھنا ہوگا تاکہ آنے والی نسلیں ہمیں بھی محفوظ رکھ سکیں ۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار سابق حاکم مُلتان نواب مظفر خان سدوزئی شہید کے 202 ویں یوم شہادت و سقوطِ ملتان کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب سے اپنے الگ الگ خطاب میں میجر (ر) مجیب احمد خان، ملک اعجاز رجوانہ، ایم احسان خان سدوزئی، ڈاکٹر فاروق لنگاہ ودیگر نے کہا کہ دو جون 1818ء؁ یوم سقوط مُلتان ، سرائیکی خطہ کے لئے ایک سیاہ ترین دن تھا ۔ انہوں نے کہا کہ خطہ کے باسی عمدہ سیوریج نظام، صحت و تعلیم کی اعلی و جدید سہولیات، صاف پانی اور لئے صحت بخش ماحول مانگتے ہیں لیکن ارباب اختیار کو ان مطالبات سے کوئی سروکار نہیں۔
تازہ ترین