• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈکیتی و چوری کی مختلف وارداتیں، شہری لاکھوں کے سامان سے محروم

ملتان (سٹاف رپورٹر ) ڈکیتی و چوری کی مختلف وارداتوں میں نامعلوم ڈاکو اور چور شہریوں سے لاکھوں روپے مالیت کے سامان اور نقدی لوٹ کر فرار ہوگئے۔ پولیس نے مقدمات کا اندراج کرکے کارروائی شروع کردی۔تفصیل کے مطابق ایس پی چوک سے طارق اعجاز سے ڈاکو نقدی و موبائل چھین کر فرار ہوگئے، گلستان کالونی میں شازیہ جبیں سے ڈاکو موبائل لےگیا، غلہ منڈی میں محمد ساجد سے موٹرسائیکل و موبائل چھین لی گئی، شریف پلازہ میں خاتون کے بیگ سے 2موبائل، سعید احمد کےگھر سے سامان جہیز، قدیر آباد میں محمد ادریس کے گھر سے نقدی و سونا، کپڑے، نشتر روڈ سے محمد علی کی دوکان سے ایل سی ڈی، ولایت آباد میں حافظ ضیا کی موٹرسائیکل، بستی دائرہ محمد صادق کے گھر سے نقدی و سونا، ڈیرہ محمدی میں محمد ممتاز کےگھر سے نقدی و طلائی زیورات ودیگر سامان، یوبی ایل جنازہ گاہ سے محمد جعفر ودیگر افراد کے 3 موبائل، مخدوم رشید کے علاقے میں محمد شاہد کی موٹرسائیکل، عبدالرزاق کی دوکان سے اے سی، فریج ودیگر سامان جبکہ تھانہ بدھلہ سنت کے علاقے میں عابد حسین کے بھانہ سے 2 بکرے چوری ہوگئے ۔
تازہ ترین