• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جیل کا راشن اسیروں کو فروخت کرنیکی شکایات ،سٹورکیپر بچ گیا

راولپنڈی (وسیم اختر،سٹاف رپورٹر) اڈیالہ جیل کا راشن اسیروں کو فروخت کرنے کی شکایات پرسٹورکے امدادی کوتبدیل کردیاگیا۔ ذرائع کے مطابق یکم جون کوڈی آئی جی جیل خانہ جات راولپنڈی ریجن ملک شوکت فیروزنے اڈیالہ جیل کادورہ کیاجہاں بعض اسیروں نے شکایت کی کہ رمضان المبارک میں حکومت کی جانب سے اسیروں کیلئے آنے والا خشک راشن جس میں دالیں ،چینی ،چاول وغیرہ شامل ہیں اورمشروبات جیل کے بعض ملازمین نے قیدیوں کوفروخت کیا۔ان شکایات پرڈی آئی جی نے سٹورکیپراحمدحسن کے خلاف کارروائی کرنے کی بجائے اس کے امدادی سہیل حیات کومعطل کردیا،جسکی اٹیچ منٹ گزشتہ روز ڈی آئی جی آفس کردی گئی ۔ یادرہے کہ قبل ازیں سٹورکیپراحمدحسن سمیت بعض ملازمین پر اسیروں کاراشن مبینہ طورپرخوردبردکرنے بارے ایک جیل ملازم نے سنگین الزامات لگائے تھے جس پرتاحال کوئی ایکشن نہیں ہوا ۔ ادھر پنجاب پرزنررولزکی خلاف ورزی کرنے پرڈی آئی جی نے سپرنٹنڈنٹ جیل کوچٹھی لکھ دی جس میں کہاگیاہے کہ جیل قوانین کے مطابق ہرماہ جیل کے اندرکام کرنیوالے ملازمین کی ڈیوٹیاں تبدیل کی جانی چاہئیں لیکن چارپانچ ماہ سے ایسانہیں کیاگیا ۔
تازہ ترین