• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئی ٹی پارک کا کام شفاف انداز میں مکمل کیا جائے، وفاقی وزیر

اسلام آباد (اپنے نامہ نگار سے )وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی سید امین الحق نے کہا ہے کہ آئی ٹی پارک اسلام آباد کا کام شفاف انداز میں مکمل کیا جائے، پارک کے پارکنگ ایریا میں سولر لائٹ پولز لگائے جائیں، یہ ہدایات انہوں نےمنصوبہ کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے دیں، اس موقع پر وفاقی سیکرٹری آئی ٹی شعیب احمد صدیقی بھی موجود تھے، اجلاس کے دوران وفاقی وزیر کو آئی ٹی پارک اسلام آباد کی تفصیلی انجینئرنگ و آئی سی ٹی ڈیزائن کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ پارک کی بلڈنگ کی چھت پر سولر پینلز بھی نصب کیے جاسکتے ہیں۔ وفاقی وزیر کو آگاہ کیا گیا کہ آئی ٹی پارک 12 سٹوری بلڈنگ پر مشتمل ہو گا۔
تازہ ترین