• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئین کے مطابق سولر اسکیم کی منظوری دی گئی، مراد علی شاہ

مراد علی شاہ نیب آفس پہنچ گئے


وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے نیب کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ سولر اسکیم کی منظوری آئین اور قانون کے مطابق دی گئی۔

راولپنڈی میں نیب کے سامنے پیش ہونے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مراد علی شاہ نے کہا کہ میں نے نیب کے سوالات کے جواب دیے۔ مجھ سے پوچھا گیا بجٹ میں جو اسکیم شامل نہیں تھی اُس کی منظوری کیوں دی گئی؟ جواب دیا کہ آئین کے مطابق بجٹ میں شامل نہ ہونے والی اسکیم کی بھی اجازت دی جاسکتی ہے، لہذا آئین اور قانون کے مطابق سولر اسکیم کی منظور ی دی گئی۔

وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ ابھی مجھے سوالنامہ نہیں دیا گیا لیکن کہا گیا ہے کہ مجھے سوالنامہ دیا جائے گا۔ ہم پریشر میں نہیں آتے ، نیب نے طلب کیا تو آئے ہیں۔

عالمی وبا کورونا وائرس سے متعلق اپنی گفتگو میں انہوں نے کہا کہ جہاں ایس او پیز پر عمل درآمد نہیں ہورہا،  اس کا الزام لوگوں کو نہیں دوں گا، حکومت کی جانب سے کورونا وباء سے متعلق مکس پیغامات عوام تک گئے۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ کراچی میں کورونا وبا زیادہ ہے۔ کورونا وباء سے متعلق عوام کو ایک پیغام جانا چاہیے کہ یہ سنجیدہ مسئلہ ہے، کورونا سے متعلق تمام اقدامات طبی ماہرین کی مشاورت سے کیے۔

ا نہوں نے کہا کہ سندھ پاکستان کا حصہ ہے پاکستانی کو سندھ آنے کے لیے نہ ویزا اور نہ پاسپورٹ کی ضرورت ہے۔ وزیراعظم عمران خان کو پورے ملک اور انسانی جانوں کا سوچ کر فیصلے کرنے چاہیے۔ میں کسی فیصلے میں وفاقی حکومت کے خلاف نہیں گیا۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ ا ین سی سی میں فیصلے کے باوجود کچھ صوبوں نے مارکیٹیں کھولیں، باقی صوبوں نے مارکیٹیں کھولی تو عدالت نے ہم سے مارکیٹوں سے متعلق پوچھا۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے اسٹیل ملز میں کھڑے ہوکر کہا تھا کہ اگر ملازمین کو حق نہیں ملا تو ان کے ساتھ کھڑا ہوں گا۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ ہم اسٹیل ملز ملازمین کے ساتھ کھڑے ہیں۔

تازہ ترین