• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایس او پیز کی خلاف ورزی، پنجاب کی بڑی مارکیٹیں بند کرنے کا فیصلہ


حکومت کی جانب سے کورونا وائرس سے بچاؤکیلئے جاری کردہ ایس اوپیز پر عملدرآمد نہ کرنے پر آج پنجاب کی کئی بڑی مارکیٹیں بند کردی جائیں گی۔

ذرائع کے مطابق لاہور، فیصل آباد اور راولپنڈی میں ایکشن چند گھنٹوں میں شروع ہو جائےگا، پنجاب کی بڑی مارکیٹیں بندکرنےکا فیصلہ این سی او سی کے فیصلوں کے تناظر میں کیا گیا۔


واضح رہے کہ گزشتہ روز وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات شبلی فراز نے کہا تھا کہ عوام نے احتیاطی تدابیر پر عمل نہ کیا تو جانی نقصان میں اضافہ اور متاثرین کی تعداد بہت زیادہ ہوسکتی ہے لہذا حکومت نے کورونا وائرس کے کیسز اور اموات بڑھنے پر لاک ڈائون میں سختی پر غور شروع کردیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت سخت لاک ڈائون پر مجبور ہو جائیگی، حفاظتی تدابیر پر عملدرآمد نہ کرنے والی مسافر بسوں کو بند کردیا جائیگا

تازہ ترین