• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میرا بھائی لیجنڈ تھا اور لیجنڈ کبھی نہیں مرتا، ساجد خان


تین روز قبل اس دُنیا سے رخصت ہوجانے والے بھارتی میوزک کمپوزر واجد خان کے بھائی ساجد خان کی جانب سے ایک جذباتی پیغام سامنے آیا ہے۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ساجد خان نے اپنے بھائی واجد خان کی ایک یادگار ویڈیو پوسٹ کی جو بھارتی میوزک کمپوزر کےدوران علاج کی  ہے اور اُس ویڈیو میں واجد خان اسپتال میں موجود اپنے موبائل فون پر پیانو بجا رہے ہیں۔


ویڈیو شیئر کرتے ہوئے ساجد خان نے لکھا کہ ’دُنیا چُھوٹ گئی، سب کچھ چُھٹ گیا لیکن میرے بھائی نے نہ کبھی میوزک چھوڑا اور نہ ہی میوزک نے میرے بھائی کو چھوڑا۔‘

ساجد خان نے جدباتی انداز اپناتےہوئے لکھا کہ ’میرا بھائی ایک لیجنڈ تھا اور لیجنڈ ہمیشہ ہمارے دلوں اور یادوں میں زندہ رہتا ہے۔‘

بھارتی میوزک کمپوزر نے لکھا کہ ’میں ہمیشہ اپنے بھائی سے یوں ہی پیار کرتا رہوں گا، میری ہر خوشی، ہر دُعا میں اور میرے نام کے ساتھ ہمیشہ واجد کا نام رہے گا۔‘

ساجد خان نے اپنی اگلی پوسٹ میں اپنے بھائی واجد خان کے ہمراہ ایک تصویر پوسٹ کی۔


تصویر پوسٹ کرتے ہوئے ساجد خان نے لکھا کہ ’میرے بھائی میری شان، میری زندگی سب تجھ پہ قربان ہے۔‘

ساجد خان نے لکھا کہ ’میرے بھائی لوگ مجھ میں تجھے دیکھتے ہیں اور  میں تجھےبہت یاد کرتا ہوں۔‘

یاد رہے کہ واجد خان اور ساجد خان کی جوڑی بھارتی میوزک اندسٹری کی سب سے معروف جوڑی ہے اور اِن کا میوزک گروپ ساجد واجد کے نام سے مشہور تھا۔

یہ بھی پڑھیے: واجد خان چلے گئے اور باتیں ادھوری رہ گئیں، عدنان صدیقی

واجد خان طویل عرصے سے گردوں کے مرض میں مبتلا تھے، وہ کچھ دنوں سے اسپتال میں زیر علاج تھے جہاں ان کی طبیعت زیادہ بگڑ گئی تھی۔

واجد خان کی طبیعت زیادہ خراب ہونے کی وجہ سے پچھلے چار دنوں سے وہ وینٹی لیٹر پر تھے۔

42 سالہ واجد خان نے سلمان خان پر فلمائے گئے دو گانوں کی موسیقی بھی ترتیب دی تھی۔ انہوں نے سلمان خان کے ساتھ فلم دبنگ، ایک تھا ٹائیگر اور وانٹڈ میں بھی کام کیا تھا۔

تازہ ترین