• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاک بحریہ کے پہلے ملجم کلاس جہاز کی تعمیر کا ترکی میں آغاز


ترکی میں پاک بحریہ کے پہلے ملجم کلاس جہاز کی تعمیر کا آغاز ہوگیا ہے، جہاز کی تعمیر کی افتتاحی تقریب استنبول نیول شپ یارڈ میں منعقد کی گئی۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق ترکی میں تعینات پاک بحریہ کے چیف نیول اوور سیز کموڈور سید رضوان خالد تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔

پاک بحریہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ملجم کلاس جہاز جدید سطح آب زیر، آب اینٹی ائیر ہتھیاروں اور سینسرز سے لیس ہوں گے۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق ٹرانسفر آف ٹیکنالوجی کے معاہدے کے تحت تعمیر کیے جانے والے چار جہازوں میں سے دو کی تعمیر کراچی شپ یارڈ میں ہو گی، جہازوں کی مقامی سطح پر تعمیر سے ملکی جہاز سازی کی صنعت کو فروغ حاصل ہو گا۔

ملجم کلاس جہازوں کی تعمیر کا پراجیکٹ پاکستان اور ترکی کے مضبوط باہمی تعلقات کا عکاس ہے۔

ترجمان پاک بحریہ کا کہنا ہے کہ عالمی سطح پر درپیش وبائی صورتحال میں جہاز کی تعمیر کے بر وقت آغاز کےلیے تمام شراکت داروں کی کاوشیں قابل تحسین ہیں۔

تازہ ترین