• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کاروبار بند کرنا عقل، دلیل اور منطق کے برعکس ہوگا، آل پاکستان انجمن تاجران


آل پاکستان انجمن تاجران کے جنرل سیکریٹری نعیم میر کا کہنا ہے کہ مارکیٹیں اور بازار بند کرنے کا فیصلہ عقل، دلیل اور منطق کے برعکس ہوگا۔

آل پاکستان انجمن تاجران کے جنرل سیکریٹری نعیم میر نے اپنے ایک بیان میں مارکیٹیں اور بازار بند کرنے کے فیصلے کو غیر دانشمندانہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ مالی طور پر کمزور ریاست، تاجروں کی کفالت کرنے کی طاقت نہیں رکھتی۔

نعیم میر نے اپنے بیان میں حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت تاجر تنظیموں کے مل کر ایس او پیز پر عملدرآمد کی حکمت عملی واضح کرے۔

تازہ ترین