• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد، ایک اور کمسن ملازمہ پر تشدد، مالک گرفتار

اسلام آباد میں تھانہ لوہی بھیر کے علاقے میں مالکان کی جانب سے ایک اور کمسن گھریلو ملازمہ پر تشدد کا واقعہ پیش آیا ہے۔

پولیس کے مطابق 6 سال کی بچی پر تشدد کے الزام میں مالک مکان کو گرفتار کرلیا گیا ہے جبکہ اُس کی بیوی فرار ہوگئی ہے۔

پولیس نے بتایا کہ کمسن ملازمہ کی ٹانگوں اور بازوؤں پر تشدد کے نشانات موجود ہیں۔

کمسن ملازمہ نے پولیس کو بیان دیتے ہوئے کہا کہ کسی بھی غلطی پر مالکان کی جانب سے اُسے تشدد کا نشانہ بنایا جاتا تھا۔

لوہی بھیر پولیس نے سرکار کی مدعیت میں واقعے کا مقدمہ درج کرلیا ہے۔

یاد رہے کہ اِس سے قبل گزشتہ روز راولپنڈی میں آٹھ سالہ کمسن ملازمہ مالکان کے تشدد سے جاں بحق ہوگئی تھی۔

پولیس کے مطابق گھر کی صفائی کے دوران جب زوہرا شاہ طوطے کا پنجرہ صاف کر رہی تھی تو اُسی دوران زوہرا سے غلطی سے اپنے مالکان کے دو طوطے اُڑ گئے تھے جس کے بعد اُس کے مالکان نے اُسے شدید تشدد کا نشانہ بنایا اور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے زوہرا شاہ انتقال کر گئی۔

تازہ ترین