• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹائیگر فورس سےٹڈی دل کے خاتمے کیلئے بھی خدمات لی جائیں گی، عثمان ڈار


وزیر اعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈارکا کہنا ہے کہ ٹائیگر فورس سے کورونا کے ساتھ ساتھ ٹڈی دل کے خاتمے کے لیےبھی خدمات لی جائیں گی۔

وزیراعظم عمران خان سے معاون خصوصی عثمان ڈار کی ملاقات ہوئی جس میں وزیراعظم کو کامیاب جوان پروگرام اور ٹائیگر فورس سے متعلقہ معاملات پر بریفنگ دی گئی۔

وزیراعظم عمران خان نے ٹائیگر فورس سے مزید محاذوں پر قومی خدمات لینے کا فیصلہ کیا۔

عثمان ڈار نے کہا کہ وزیراعظم جلد رضا کار فورس کے نوجوانوں سے اہم خطاب کریں گے، قومی رضا کاروں کو ممکنہ سیلابی صورت حال کے لیے بھی ٹاسک سونپا جائے گا۔

وزیر اعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈارنے کہا کہ قومی رضا کاروں کو کلین اینڈ گرین مہم کے لیے بھی ٹاسک دیا جائے گا اور وزیر اعظم ٹائیگر فورس کو کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد یقینی بنانے کی ہدایت بھی کریں گے۔

عثمان ڈار نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ 1 لاکھ 65 ہزار رضا کاروں نے دی گئی ذمہ داریوں کو سر انجام دیا جبکہ پنجاب سے 1 لاکھ 36 ہزار سے زائد نوجوانوں نے سرگرمیوں میں حصہ لیا۔

اس کےعلاوہ خیبرپختونخوا سے 23 ہزار سے زائد نوجوانوں نے حکومت کی معاونت کی، نوجوانوں کی زیادہ تر تعداد پڑھے لکھے افراد پر مشتمل ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ نوجوان رضا کار مستقبل میں بھی قومی معاملات میں معاونت کریں گے، نوجوانوں کو قومی سطح پر خدمات کا بھرپور موقع دیا جائے۔

تازہ ترین