• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا کیسز بڑھتے جارہے ہیں، ماسک کے بغیر باہر نہ نکلیں، وزیراعلیٰ سندھ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کورونا وائرس سے بچاؤ سے متعلق عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہنا ہے کہ کوروناوائرس کے کیسز بڑھتے جا رہے ہیں احتیاط کریں، گھروں سے باہر ماسک کے بغیر نہ نکلیں۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے صوبہ سندھ میں کورونا وائرس کی صورتحال پر بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 1667 نئے کیسز سامنے آئے ہیں، سامنے آ نے والے 1667 کیسز میں سے 1311 کیسز کراچی کے ہیں جبکہ سندھ حکومت نے ٹیسٹوں کی گنجائش بڑھا کر 8390 تک کر دی ہے۔

سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 8390 ٹیسٹ کیے گئے، 8390 ٹیسٹوں کے نیتجے میں 1667 نئے کیسز سامنے آئے ہیں، اب تک کُل 208843 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں، اس وقت سندھ میں کل 33536 کورونا وائرس کے کیسز مثبت آئے ہیں ۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 20 مریض انتقال کر گئے، اب تک کورونا کے باعث انتقال کرنے والے مریضوں کی تعداد کُل تعداد 575 ہوگئی ہے جو کُل مریضوں کا 1.7 فیصد ہے۔

مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ اس وقت 366 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے، اس وقت 66 مریض وینٹیلیٹرز پر ہیں، انہوں نے دعا کی کہ اللّٰہ پاک ان مریضوں کو صحت عطا فرمائے۔

وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ اس وقت 16179 مریض زیر علاج ہیں ، 1170 مریض مختلف اسپتالوں میں، 14910 مریض گھروں میں جبکہ 99 مریض آئسولیشن مراکز میں ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی نے اپنے بیان میں مزید بتایا کہ آج مزید 764 مریض صحتیاب ہو کر گھروں کو چلے گئے ہیں، صحتیاب ہونے والوں کی کُل تعداد 16782 ہے جو کُل مریضوں کا 50.1 فیصد ہے۔

اُن کا کورونا مریضوں سے متعلق کہنا تھا کہ ضلع ایسٹ میں 312، ضلع کورنگی 271، ضلع ساؤتھ 257، ضلع ویسٹ 241، ضلع سینٹرل 143 اور ضلع ملیر 87 شامل ہیں۔

اسی طرح اندرون سندھ حیدرآباد میں 42، گھوٹکی 38، کشمور 32، خیرپور 25، سکھر 24، لاڑکانہ 22، شہید بینظیرآباد 21، دادو 11، سجاول 11، شکارپور 10، بدین 8، جامشورو 7، سانگھڑ 5، جیکب آباد 3، مٹیاری 1، میرپورخاص 1، ٹھٹہ 1، ٹنڈو محمد خان 3 اور عمرکورٹ کے 3 مریض شامل ہیں۔

تازہ ترین