• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا، احتیاطی تدابیر پر عمل درآمد کیلئےSSP کندھ کوٹ نے ڈنڈا اُٹھا لیا

سندھ میں کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر احتیاطی تدابیر کے سلسلے میں حکومت سندھ کی جانب سے جاری احکامات پر عمل درآمد کرانے کے لیے صوبے کے پسماندہ ضلع کندھ کوٹ میں ایس ایس پی سید اسد رضا نے انتہائی سخت اقدامات اُٹھائے ہیں۔

کندھ کوٹ پولیس کے ضلعی سربراہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ کوئی بھی شہری سرجیکل ماسک لگائے بغیر کسی بھی سرکاری دفتر میں داخل نہیں ہوسکے گا۔

ایس ایس پی سید اسد رضا شاہ کے مطابق تمام سرکاری دفتری اسٹاف کے لیے بھی سرجیکل ماسک پہننا لازمی ہے ورنہ ایسے ملازم دفتر میں داخل نہیں ہوسکیں گے۔

کندھ کوٹ شہر یا دفاتر میں لوگوں میں کم از کم تین فٹ کا سماجی فاصلہ لازمی رکھیں اور ان احکامات پر ہر صورت عملدرآمد کیا جائے۔

کندھ کوٹ کے تمام دفتر اور شہر میں ہاتھ ملانے پر پابندی عائد کی گئی ہے اور ہر شہری کو خبردار کیا جارہا ہے کہ وہ ایک دوسرے سے ہاتھ ملانے سے گریز کریں۔

ایس ایس پی سید اسد رضا شاہ کے مطابق کندھ کوٹ میں دفتروں میں کام کرنے والے تمام ملازمان دوران ڈیوٹی ہر دو گھنٹے کے بعد سینیٹائیزر سے اپنے ہاتھوں کو صاف کریں یا صابن سے 20 سیکنڈ تک اپنے ہاتھوں کو دھوئیں۔

ایس ایس پی سید اسد رضا شاہ نے کورونا سے بچاؤ کے سلسلے میں حکومت کے جاری کردہ احکامات پر سختی سے عمل کرانا شروع کردیا ہے۔

تازہ ترین