• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زیادہ انگریزی دیکھ کر ویسے بھی آپ مٹھائی منگوا لیتے ہیں، شہباز گِل

زیادہ انگریزی دیکھ کر ویسے بھی آپ مٹھائی منگوا لیتے ہیں، شہباز گِل


وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سیاسی رابطہ شہباز گل نے مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کے بیان پر ردِ عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ زیادہ انگریزی دیکھ کر ویسے بھی آپ مٹھائی منگوا لیتے ہیں۔

شہباز گل کا کہنا تھا کہ ہر شخص جس کے نام کے ساتھ ڈاکٹر لکھا ہو اس کا مطلب میڈیکل ڈاکٹر نہیں ہوتا۔

انہوں نے کہا کہ بابر اعوان مشیر بننے کے بعد عمران خان کی طرف سے پیش نہیں ہوئے۔

شہباز گل کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر بابر اعوان قابل قانون دان ہیں اور قانون کو بہت اچھی طرح جانتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: ’’بابر اعوان کس حیثیت سے عمران خان کے وکیل ہیں‘‘

وزیراعظم کے معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ کورونا کی وجہ سے پیش نہ ہونا آپ کا گھڑا ہوا جھوٹ ہے، جو آپ کی عادت ہے۔ شہباز شریف کو اکیلے نیب نے بلایا تھا چوروں کی بارات انہوں نے خود جمع کی۔

شہباز گل کا کہنا تھا کہ لوگوں کی زندگی کو خطرے میں ڈالنے پر ان کے خلاف الگ کارروائی ہونی چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم سے جب جس موقع پر عدالت نے سوال کیا انہوں نے جواب دیا۔ وزیر اعظم نے عدالت کو مطمئن کرنا ہے آپ کو نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پینٹ ہاؤس پائریٹس کی کہانیاں بیرون ممالک میں شریف خاندان کے بارے میں چھپیں۔

شہباز گل کا کہنا تھا کہ زلزلہ زدگان کی امداد بھی دامادِ اعلیٰ کھا گئے، انٹر نیشنل میڈیا نے بتایا۔

انہوں نے کہا کہ آپ نے ن لیگ کے اکاؤنٹس کی آڈٹ رپورٹ ابھی تک کیوں جمع نہیں کروائی؟

تازہ ترین