• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملک میں پٹرولیم مصنوعات کے اسٹاک کافی ہیں، اوگرا

ملک میں پٹرولیم مصنوعات کے اسٹاک کافی ہیں، اوگرا


آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے کہا ہے کہ ملک میں پٹرولیم مصنوعات کے اسٹاک کافی ہیں۔

اپنے ایک بیان میں ترجمان اوگرا نے کہا کہ وزارت توانائی اور اوگرا پٹرولیم مصنوعات کی سپلائی یقینی بنانے کے لیے اقدامات کر رہے ہیں۔

ترجمان اوگرا کا کہنا تھا کہ آئل مارکیٹنگ کمپنیاں جون کے لیے خریدے گئے تیل کی درآمد یقینی بنائیں۔

انہوں نے بتایا کہ ریفائنریز کو بھی جون کے لیے تیل کی ریفائننگ ہدف کے مطابق کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

علاوہ ازیں تمام صوبوں، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کی انتظامیہ کو بھی پمپس پر پٹرول کی فراہمی یقینی بنانی کی ہدایت کی گئی ہے۔

ترجمان اوگرا کا کہنا تھا کہ ضلعی انتظامیہ کو تیل ذخیرہ کی شکایات سے اوگرا کو مطلع کرنے کی ہدایت کی ہے۔

تازہ ترین